عمران اشرف اور امر خان بڑی سکرین پر انٹری دینے کیلئے تیار

کراچی: (کوہ نور نیوز) بھولے کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکارہ عمران اشرف اداکارہ امر خان کے ساتھ پہلی بار بڑے پردے پر نمودار ہونگے۔ یہ دونوں فلم دم مستم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، اس فلم کی کہانی امرخان نے خود لکھی ہے، فلم 2020 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی، جس کی کہانی میں دو پیار کرنے والوں کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر عدنان صدیقی ہیں اور ہدایات احتشام الدین دیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل احمد، سلیم معراج، عدنان شاہ (ٹیپو) اور مومن ثاقب شامل ہیں۔