برطانوی وزیراعظم کا بریگزٹ تعطل ختم کرنے کیلئے 12 دسمبر کو عام انتخابات کا مطالبہ

لندن: (کوہ نور نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ میں تعطل کو ختم کرنے کے لیے 12 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ برطانوی وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ یورپی یونین، بریگزٹ میں تاخیر کی اجازت دے دیگی۔ انہوں نے 12 دسمبر کو الیکشن کے لیے آئندہ ہفتہ پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنے اور لیبر پارٹی سے اس کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔ لیبر پارٹی نے کہا ہے کہ وہ صرف اس صورت نئے انتخابات کی حمایت کریں گے جب یقین دہانی کرائی جائے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے بغیر معاہدے کے الگ نہیں کیا جائے گا۔