لاس اینجلس: جنگلات میں لگی آگ رہائشی علاقے تک پھیل گئی، 50 ہزار افراد کو نقل مکانی کی ہدایت

لاس اینجلس: (کوہ نور نیوز) لاس اینجلس کے جنگل میں لگی آگ نے درجنوں گھروں کو لپیٹ میں لے لیا جس سے پانچ ہزار ایکڑ کا رقبہ جل کر خاک ہو گیا، آگ کی وجہ سے قریبی ہائی وے اور کئی سڑکوں کو بند کرنا پڑا۔ حکام نے پچاس ہزار افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کردی، ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔