شان نے فلم ’’ضرار‘‘ کا پارٹ ٹو بنانے کا اعلان کر دیا

کراچی: (کوہ نور نیوز) اداکار شان شاہد نے فلم ضرار کا پارٹ ٹو بنانے کا اعلان کر دیا جسے نومبر میں ریلیز کیا جائے گا۔ کاسٹ میں شان کے ساتھ کرن ملک اور ندیم بیگ اہم کردار ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شان کا کہنا ہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ضرار حب الوطنی کے موضوع پر مبنی ہے اور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی دلکش سریلی آواز پہلی بار کسی فلم میں سنائی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے سیکوئل پر کام کر رہا ہوں جس کا سکرپٹ مکمل ہو گیا ہے اور لوکیشنز کی تلاش کی جا رہی ہے۔ فلم ضرار ماہ نومبر میں ریلیز کر دی جائے گی اور اس کے بعد سیکوئل کی شوٹنگ کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں شان شاہد کے ساتھ کرن ملک اور ندیم بیگ اہم کردار ادا کریں گے ۔