سیاسی حالات کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 105 پوائنٹس کی مندی

کراچی: (کوہ نور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آخری روز مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 105 پوائنٹس گر گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، ایک وقت میں مارکیٹ تقریبا 200 پوائنٹس مثبت چلی گئی دوسرے سیشن کے اختتام پر مارکیٹ میں شیئرز فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ 105 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 657 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔