اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا

کراچی: (کوہ نور نیوز) کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک بھر کی اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 10 پیسے گھٹ گئی، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 155 روپے 88 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔