نیلم منیر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم پر پھٹ پڑیں

لاہور: (کوہ نور نیوز) میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم ہولناک ہیں، یہی وقت ہے کہ کشمیریوں کو اپنی آزادی کیلئے اٹھنا ہو گا۔ اداکارہ نے خدا سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی حفاظت کی دعا کی۔ نیلم منیر نے اپنی نئی فلم کاف کنگنا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم امن کیلئے ایک بہترین پیغام ثابت ہو گی۔