انٹربینک میں ڈالر کی 155.90 اور اوپن مارکیٹ میں 155.95 روپے کے ریٹ پر ٹریڈنگ

کراچی: (کوہ نور نیوز) اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں آج ڈالر مستحکم رہا، سٹاک مارکیٹ میں 322 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران امریکی کرنسی کے مقابلے پاکستانی روپیہ مستحکم رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے 95 پیسے اور انٹر بینک میں 155 روپے 90 پیسے پرٹریڈ ہوتا رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں 322 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 33 ہزار 762 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔