پاکستان نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید ہوئے، مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیر کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، 80 لاکھ کشمیری دنیا سے کٹ چکے، بھارتی ہائی کمیشن مبینہ کیمپس کا محل وقوع بتانے میں ناکام رہا، بھارتی فورسز نے 19 اور 20 اکتوبر کوایل او سی کی خلاف ورزیاں کیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہری شہید اور زخمی ہوئے، بھارتی فوج کی جورا سیکٹر میں فائرنگ سے 25 گھر تباہ ہوئے، بھارتی سفارتی حکام کا انتظار کرتے رہے لیکن جواب نہیں آیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کرتاپور راہداری کے معاملے پر پاکستان سنجیدہ ہے، کوشش ہے کرتار پور راہداری معاہدے پر کل دستخط ہو جائیں، کرتار پور راہداری پر 20 ڈالر سروس چارجز کا ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے، بھارتی سیاستدان کرتار پور منصوبے کا کریڈٹ خود لینا چاہتے ہیں، مسئلے کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں۔