برطانیہ میں ٹرک سے بچے سمیت 39 لاشیں برآمد، ڈرائیور گرفتار

لندن: (کوہ نور نیوز) برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی اسیسکس میں ٹرک سے 39 لاشیں ملی ہیں، پولیس نے یہ کارروائی دن کے وقت کی، ایمبولینس سروس نے پولیس کو لاشوں کے بارے میں آگاہ کیا، کنٹینرکے 25 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، گرفتار نوجوان کا تعلق شمالی آئر لینڈ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان جس کنٹیر میں آ رہا ہے یہ کنٹیر بلغاریہ سے برطانیہ آ رہا تھا اور ہفتے والے دن ہولی ہیڈ کے راستے داخل ہوا تھا۔ لاشوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ملنے والی لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے ہمیں یہ لگتا ہے لاشوں کی شناخت ’ایک پیچیدہ عمل‘ ہو سکتا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اس دلخراش واقعے سے بہت پریشان ہوں۔ حکام کی طرف سے مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے، ہوم آفس اور پولیس کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، میری ہمدردیاں ورثاء کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ پر بہت پریشان ہیں، ایم پی جیکی ڈوئل پرائس نے بیزار کرنے والی خبر قرار دیا ہے۔