عدنا ن صدیقی کا دلکش انداز میں بہادر جوانوں کو خراج تحسین

لاہور: (کوہ نور نیوز) اداکار عدنان صدیقی نے بانسری پر 'اے راہ حق کے شہیدو' بجا کر پاکستان کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عدنا ن صدیقی نے چند روز قبل ایوارڈز شو میں بانسری پریہی ملی نغمہ بجا کر شائقین کو مسحور کر دیا تھا اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بانسری پر اے راہ حق کے شہیدو کی دھن بجا کر پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ گیت ہمیشہ میری آنکھوں میں آنسو لے آتا ہے، جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔