بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور: (کوہ نور نیوز) بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کیا۔ 15 رکنی سکواڈ کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی۔ ٹیم میں عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان اور ڈیانا بیگ شامل ہے، دیگر کھلاڑیوں میں جویریہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل اور ارم جاوید شامل ہے۔ چیف سلیکٹرعروج ممتاز نے کہا ہوم سیریز کیلئے نئی اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا گیا، ایک اچھی سیریز ہونے جا رہی ہے یہ سیریز ہمارے لئے بہت اہم ہیں۔