سکھر: سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

سکھر: (کوہ نور نیوز) ایف آئی اے نے کارروائی کر کے بلیک میلر کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم محمد طارق ذوالفقار جمانی کافی عرصے سے شمائلہ دایو کو بلیک میل کر رہا تھا، ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ متاثرہ خاتون شمائلہ دایو نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بنوائیں، ملزم تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ اور فیس بک پر ڈال کر جنسی تعلق پر مجبور کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم طارق ذوالفقار جمانی کو ضلع گھوٹکی کے علاقے اوباڑو سے گرفتار کر لیا ہے، سائبر کرائم سیل نے ملزم طارق جمانی کو گرفتار کرکے موبائل فون اور پانچ سم برآمد کر لی ہیں۔ ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش جاری ہے۔