ریشم نے صائمہ کو ریما سے اچھی اداکارہ قرار دیدیا

کراچی: (کوہ نور نیوز) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ریما کی نسبت صائمہ اچھی اداکارہ ہیں، فلم انڈسٹری کے زوال کے سب اداکار ذمہ دار ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق ریشم نے کہا کہ اداکارہ ریما اداکارہ کے بجائے ایک اچھی ڈانسر ہیں، ان کاکوئی ایسا کردار یاد نہیں ہے جسے دیکھ کر وہ متاثر ہوئی ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال کے ذمہ دارسب اداکار ہیں اوران کو بھی اپنی کئی فلمیں کرنے پر افسوس ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ٹی وی پر ہمیشہ کام کرنا چاہتی ہیں۔ محمود بھٹی سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان نہیں رہنا چاہتے تھے اور وہ پاکستان چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں۔