مسافروں کو ہوٹل نما کمرہ فراہم کرنے والی ائیر لائن

لاہور: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) سنگاپور ائیر لائنز جس کا شمار دنیا کی بہترین ائیر لائنز میں کیا جاتا ہے، صارفین کے سفر کو آرام دہ بنانے کیلئے ‘50 سکوائر فٹ کیبن’ کی پیشکش کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی اس بہترین ائیر لائن کے ‘50 سکوائر فٹ کیبن’ میں سفر سے لطف اندوز ہونے کیلئے صارفین کو ایک طرفہ ٹکٹ کیلئے ساڑھے 6 ہزار ڈالرز تک کی قیمت ادا کرنی ہو گی۔ سیاحتی ماہر جین ارناس نے حال ہی میں کیبن میں سفر کیا اور انہوں نے اس پرتعیش سفر کی ایک ویڈیو جاری کی جسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیبن میں اپنے کپڑے رکھنے کیلئے ‘وارڈروب سپیس’ اتنی ہے کہ اس کے اندر کوئی بھی انسان آسانی سے آ جائے۔