انٹر بینک میں ڈالر سستا، روپے کے مقابلے قیمت میں‌ 10 پیسے کمی

کراچی: (کوہ نور نیوز) مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت پھر کم ہو گئی، امریکی کرنسی 10 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کرتی رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر کے ریٹ میں استحکام دیکھا گیا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے 90 پیسے اور 156 روپے 10 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔