سیاسی حالات، سٹاک مارکیٹ میں 785 پوائنٹس کی بڑی مندی، ڈالر کی قیمت میں استحکام

کراچی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بڑی مندی دیکھی گئی، بڑی مندی کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں 8 نفسیاتی حدیں گر گئیں، مارکیٹ کی 33800، 33700، 33600، 33500، 33400، 33300، 33200، 33100 کی حدیں گریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 33870.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ پورے کاروباری روز کاروبار میں 2.37 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی، 100 انڈیکس 785.42 پوائنٹس کی مندی کے بعد 33084.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔