یاسمین راشد کا ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا اچانک دورہ، طبی سہولتوں کا جائزہ

قصور: (کوہ نور نیوز) وزیر صحت پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا اچانک دورہ کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتال میں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کا عزم رکھتے ہیں، تمام ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے طبی سہولتیں دستیاب ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لا کر دم لیں گے، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران موبائل فون پر پابندی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتال میں صبح کے وقت بیرونی لائٹس چلنے اور بعض جگہوں کی صفائی ناقص ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔