جسٹن بیبر کو اپنی ہی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر مقدمے کا سامنا

ٹورنٹو: (کوہ نور نیوز) غیر ملکی میڈیا کے مطابق کسی دوسرے فوٹو گرافر کی جانب سے بنائی گئی اپنی تصویر کو جسٹن بیبر نے سوشل میڈیا پرشیئر کر دیا جس نے انہیں مصیبت میں ڈال دیا۔ فوٹوگرافر رابرٹ باربیرا نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ یہ ان کی بنائی گئی تصویر ہے جس کے مالکانہ حقوق ان کے پاس ہیں تاہم جسٹن بیبر نے اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جس کا ان کے پاس اختیار نہیں تھا۔