نویں رگبی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل کا کل سے آغاز

ٹوکیو: (کوہ نور نیوز) جاپان میں نویں رگبی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل کا مرحلہ کا آغاز ہفتہ سے ہو گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رگبی ورلڈ کپ میں دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ، ویلز، فرانس، جاپان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ میگا ایونٹ کا ناک آئوٹ مرحلہ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا اور دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ میں دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ میگا ایونٹ کے بقیہ دو کوارٹر فائنلز 20 اکتوبر کو کھیلے جائینگے اور تیسرا کوارٹر فائنل میچ 20 اکتوبر کو ویلز اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میگا ایونٹ کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ میزبان جاپان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔