فضل الرحمان سیاست دانوں والا رویہ اپنائیں، ڈنڈوں سے کوئی نہیں ڈرے گا، فواد چوہدری

راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کا قانونی حق حاصل ہے، لیکن ڈنڈوں سے کوئی نہیں ڈرے گا، مولانا فضل الرحمن سیاست دانوں والا رویہ اختیارکریں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا کا حکومت سے مطالبہ پہلے استعفیٰ اورپھرمذاکرات ہیں جو’بلی کے خواب میں چھیچھڑے‘ ہیں تاہم پرویزخٹک کی سربراہی میں اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بن گئی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مولانا کے بارے میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی، عمران خان پر فخر ہونا چاہیے ان کی وجہ سے ہم عالمی سیاسی منظر نامے میں آگئے۔