فضل الرحمن اپنا ایجنڈا بتائیں اس کے بعد بیٹھ کر بات ہوگی: پرویز خٹک

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے کہا اپوزیشن کے اگر کچھ ایشوز ہیں تو انہیں حل کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اگر وہ صرف ہنگامہ کرنا چاہتے ہیں تو ایسا نہیں ہونے دیں گے، سیاست میں بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں،، ہماری کوشش ہے موجودہ صورتحال کے پیش نظر کسی سیاسی انتشار سے بچا جائے، ملک دشمن عناصر سیاسی انتشار سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ فضل الرحمن اپنا ایجنڈا بتائیں اس کے بعد بیٹھ کر بات ہوگی، کچھ مشترکہ دوستوں کے ذریعے پیغام بھجوایا ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے، وزیراعظم کے استعفے کی بات مضحکہ خیز ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا پٹھان جرگے والے لوگ ہیں، پورا یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ بیٹھیں گے، طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں ہوں، ایسے نہیں ہو سکتا کہ کوئی بھی بغیر ایشو کے چڑھائی کر دے، میرے خلاف طاقت استعمال کی گئی تھی جس کا اچھا نتیجہ نہیں نکلا، پوری کوشش ہوگی 27 اکتوبر سے پہلے معاملات حل ہو جائیں، امن و امان کے حوالے سے ذمہ داری وزارت داخلہ کی ہے۔