محبت کی اصل شکل خدا اور والدین ہیں: علی عظمت

لاہور: (کوہ نور نیوز) گلوکار علی عظمت نے کہا کہ باپ بننے کے بعد محبت کے اصل معنی سمجھ میں آئے، محبت کی اصل شکل خدا اور والدین ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار نے کہا کہ والدین اس دنیا کا بے غرض رشتہ ہیں اور محبت کی اصل شکل خدا اور والدین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں اکثر باہر گھومنے پر والدہ سے ڈانٹ پڑتی تھی اور وہ اپنے والدین سے چھپ چھپ کر گانا گایا کرتے تھے لیکن پہلے شو میں والدین میری پرفارمنس دیکھ کر خوش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انگریزی گانے شوق سے سنتے تھے جس پر ان کے کزن ان کا مذاق اڑاتے تھے۔ فریحہ خان سے شادی کی وجہ میچور سوچ تھی، وہ ان کے کام اور مصروفیات کو بہتر طریقے سے سمجھتی ہیں۔