انٹربینک میں ڈالر 6، اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی: (کوہ نور نیوز) مارکیٹ میں آج ڈالر پھر سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر کی قدر 6 اور اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے گر گئی، سٹاک مارکیٹ میں 218 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران امریکی کرنسی پھر سستی ہو گئی، انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوا اور 156 روپے پرٹریڈ ہوتا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 156 روپے 15 پیسے پر فروخت ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں 218 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 34 ہزار 302 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔