ہالی وڈ اداکارہ نے عابدہ پروین کو روحانی والدہ قرار دیدیا

لاس اینجلس: (کوہ نور نیوز) ہالی وڈ اداکارہ، گلوکارہ، کامیڈین و لکھاری 48 سالہ جاڈا پنکٹ سمتھ اگرچہ پہلے بھی پاکستان کی صوفی فنکارہ عابدہ پروین کو اپنی پسندیدہ ترین صوفی گلوکارہ قرار دے چکی ہیں تاہم اب انہوں نے عابدہ پروین کو اپنی روحانی والدہ قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جاڈا پنکٹ سمتھ خود بھی گلوکاری کرنے سمیت گیت بھی لکھتی ہیں اور وہ خود کو صوفی میوزک کا سب سے بڑا مداح قرار دیتی ہیں۔ جاڈا پنکٹ سمتھ نے عابدہ پروین کے بیرون ملک گائے جانے والے کلام ‘گھوم چرخڑا’ کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی روحانی والدہ قرار دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر عابدہ پروین سے محبت سے ملتے ہوئے بنوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔