رابی پیرزادہ کا غریبوں کیلئے مفت ڈسپنسری کھولنے کا اعلان

لاہور: (کوہ نور نیوز) میڈیا رپورٹ کے مطابق رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بغیر کسی کی مدد کے اپنے دم پر غریبوں کیلئے مفت دواخانہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈسپنسری کا خرچہ انہوں نے اپنے کنسرٹس سے ہونیوالی کمائی سے اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوگ دوسروں سے عطیات لے کر فلاحی کام کرتے ہیں، میں اپنی کمائی سے غریبوں کی مددکروں گی۔ رابی پیرزادہ کے اس فیصلے کیلئے پرستاروں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔