مولانا کے آگے کنواں، پیچھے کھائی ہے، اکتوبر، نومبر اور دسمبر اہم ہیں: شیخ رشید

لاہور: (کوہ نور نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا26 اکتوبرکو بتاؤں گا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، انتخاب کی باتیں کرنیوالوں کی چیخیں سنائی دیں گی، نواز شریف کو پھنسوانے میں مریم نواز کا کلیدی کردار ہے، اب حسین نواز دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں،6 آدمی عمران خان سے این آر او مانگ رہے ہیں،6 میں سے 4 گرفتار ہیں، 2 مزید ہونے والے ہیں، ان 2 بندوں میں سے ایک بندہ مولانا فضل الرحمن کا ہے، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا کے آگے کنواں، پیچھے کھائی ہے، شہباز شریف اور فضل الرحمن میں ابھی کسی بات پر اتفاق نہیں ہوا، نواز شریف کو بہتر رابطوں کیلئے نیب شفٹ کیا گیا، اکتوبر، نومبر اور دسمبر اہم ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان نے مودی کو بند گلی میں دکھیل دیا ہے، چین نے برملا کہا مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں پر حل ہونا چاہیئے، پاکستان جنگ نہیں چاہتا اگر ہوئی تو آخری ہوگی، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھے گا تو لوگ باہر نکلیں گے، مودی کی جان نہ اب چھٹ سکتی ہے نہ بچ سکتی ہے۔