جاپان کی تاریخ کا خطرناک طوفان ٹوکیو سے ٹکرا گیا، عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں

ٹوکیو: (کوہ نور نیوز) جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ہیگی بیز سے تباہی، ٹوکیو میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، تیز ہواؤں سے املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ کئی شہروں میں بجلی کی سپلائی منقطع، متعدد عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ حکام کے مطابق بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا، طوفان کی وجہ سے رگبی ورلڈ کپ میچ، کنسرٹس اور دیگر ایونٹ بھی منسوخ کر دیئے گئے۔