انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں 297 پوائنٹس اضافہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) انٹربینک میں ڈالر آج 4 پیسے سستا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 297 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر پھر سستا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد 156 روپے 10 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 297 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 34 ہزار 324 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔