مولانا فضل الرحمان کا ممکنہ دھرنا، وزیراعظم عمران خان نے تمام معلومات طلب کرلیں

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیراعظم عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ممکنہ دھرنے کے بارے میں تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے رابطہ کرکے انھیں اہم یہ ٹاسک سونپ دیا ہے اور ممکنہ دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جے یو آئی (ف) کے دھرنے سے متعلق سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نورالحق قادری کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔