پاکستان پوسٹ کا انٹرنشپ پروگرام، 35 ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) پاکستان پوسٹ سے انٹرنشپ پروگرام کا آغاز، وفاقی وزیر مراد سعید نے ملک بھر سے 35 ہزار نوجوانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کے حصول کے لئے انٹرنشپ کر سکیں گے۔ نوجوانوں کو ای کامرس، انشورنس ایجنسیز اور پارسل ڈیلیوری کی ٹریننگ دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 12 سروسز کی ٹریننگ کے ذریعے نوجوان اپنا کاروبار خود شروع کر سکتے ہیں۔ انٹرشپ پروگرام کا آغاز بیک وقت ملک بھر کے 1200 پوسٹ آفسز سے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مراد سعید نوجوان تربیت کے بعد وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بھی بن سکیں گے۔ پروگرام کا پہلا سیشن 4 نومبر سے شروع کر دیا جائے گا۔ نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر انٹرن شپ پروگرام کے لئے رجسٹر ہوں۔