گلوکار عاطف اسلم کی حمد پڑھنے کی ویڈیو وائرل

لاہور: (کوہ نور نیوز) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے گانے پاکستان، بھارت سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ کب کوئی نئی فلم میں ان کا گانا سننے کو ملے، اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم خوبصورت آواز میں حمد پڑھ رہے ہیں۔ گلوکارہ عاطف اسلم کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جو حمد پڑھی جا رہی ہے اس کے الفاظ ’’وہی خدا ہے‘‘ ۔ اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ لائیک اور سن چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم خدا کی حمد و ثناء بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’بے شک تمام تعریفیں اللہ پاک ہی کے لیے ہیں‘‘۔ عاطف اسلم نے ویڈیو میں حمد پڑھنے اور خدا کیساتھ اپنے روحانی رابطے کا تجربہ بھی لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا جو دل سے چیز پڑھی ہوئی ہوتی ہے وہ آپ کے حضور قبول ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اور ایک دفعہ قبول ہوجائے تو آپ اس فہرست میں شامل ہوجاتے ہیں جن کو وہ (خدا) چاہتا ہے۔ عاطف اسلم نے یہ خوبصورت حمد اپنے بیٹے احد عاطف اسلم کے نام کرتے ہوئے نہایت جذباتی لہجے میں کہا میرا بیٹا جب بڑا ہوگا تو وہ اس حمد کو سنے گا اور اسے اس چیز کی خوشی ہوگی کہ میرے باپ نے حمد پڑھی تھی۔