سٹاک مارکیٹ میں 503 پوائنٹس کی بڑی تیزی، مزید 6 نفسیاتی حد بحال

کراچی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 503 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 34 ہزار کا بیریئر کراس کرنے کے بعد مزید 6 نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس 47.12 پوائنٹس بڑھ گیا تھا اور انڈیکس 33500 کی حد عبور کرنے کے بعد 33523.74 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ آج ایک مرتبہ پھر سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل دیکھا گیا، کاروبار کا آغاز ہی تیزی سے ہوا جب پہلے گھنٹے کے دوران انڈیکس 33700 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، اسی کا تسلسل جاری رہا، ایک موقع پر 100 انڈیکس 34047.11 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، اس دوران معمولی مندی کے باعث انڈیکس دوبارہ 33523 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 503.96 پوائنٹس تیزی کے بعد 34027.70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، پورے کاروباری روز کاروبار میں 1.48 فیصد بہتری دیکھی گئی۔