اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا

کراچی: (کوہ نور نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا ہے، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر 14 پیسے گھٹ گئی، اس طرح انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 156 روپے 18 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔