تیسرا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: (کوہ نور نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ اب سے کچھ دیر بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی لینڈرز پہلے ہی دو ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز اپنے نام کرچکے ہیں، سیریز کے پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کیا۔ ٹی ٹوئنٹی میں آٹھویں نمبر پر موجود سری لنکا ٹیم نے نمبر ون رینک پاکستان ٹیم کو باآسانی دونوں میچز میں شکست دی اور سیریز بھی اپنے نام کی۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان ٹیم تبدیلیاں متوقع ہیں، حارث سہیل اور عثمان خان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے۔