چین سے واپسی کے بعد وزیراعظم کی سعودی عرب و ایران کے دورے کی تیاریاں

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) چین سے واپسی کے بعد وزیراعظم کے نئے دورے کی تیاریاں، وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ چین سے واپسی پر وزیراعظم دورے کے بارے میں مشاورت کریں گے جس کے بعد سعودی عرب اور ایران کے دورے کی تاریخیں طے کی جائیں گی۔