خواہش ہے چینی صدر کی طرح 500 افراد کو جیل بھیج سکتا: وزیراعظم

بیجنگ: (کوہ نور نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں چائنہ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری میں رکاوٹیں دور کر رہے ہیں، سی پیک اتھارٹی قائم کر دی، موجودہ وقت دوست ملک سے سیکھنے کا ہے، سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔ عمران خان نے کہا صدر شی جنگ پنگ نے بدعنوانی کے خلاف ایک بڑی جنگ لڑی اور جو میں نے سنا ہے اگر میں غلط ہوا تو درست کر دیں کہ چین نے گزشتہ 5 سال میں وزراء کی سطح کے 400 سے زائد لوگوں کو بدعنوانی پر جیل میں ڈالا، پاکستان میں کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، سی پیک اتھارٹی کا قیام عمل میں لائے ہیں، اتھارٹی سی پیک کے تمام مسائل کو دیکھے گی، گوادر پورٹ کیلئے رعایات کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواہش ہے چینی صدر کی طرح 500 افراد کو جیل بھیج سکتا، چین دنیا کا تیز ترین ترقی کرنے والا ملک ہے، 30 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان میں سرمایہ کی 5 اہم وجوہات ہیں، پاکستان کامحل وقوع اور آبادی اہمیت کی حامل ہے، چین کےسرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے، تیل و گیس، ہاؤسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو سراہیں گے، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہے، چینی شہریوں کیلئے سپیشل فورس بنائی ہے، ویزہ جاری کرنے میں سہولتیں پیدا کی ہیں، چین کے ساتھ اگلے فیز میں فری ٹریڈ کا معاہدہ کر رہے ہیں، 70 ممالک کیلئے ایئرپورٹ پر ویزہ سہولت مہیا کر دی، چاہتے ہیں سرمایہ کار پاکستان آکر پیسہ کمائیں۔ عمران خان کا کہنا تھا پاکستان میں 5 سال کے دوران 50 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے، ٹیکسٹائل، مینوفیکچرنگ، آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، مذہبی سیاحت میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع ہیں۔