کوئی مائی کا لعل تحریک انصاف کی حکومت ختم نہیں کر سکتا: اعجاز شاہ

اسلام آباد:(کوہ نور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان کے دھرنے کا وقت صحیح نہیں ہے، عمران خان کے دھرنے کا وقت صورتحال کچھ اور تھی، اسلام آباد کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے، میں سمجھتا ہوں فضل الرحمان 27 اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئیں گے، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی، وزیراعظم وزرا سے پوچھتے ہیں مخلوق خدا کیلئے کیا کیا ؟ 3 بار نواز شریف کو وزیراعظم بنانے پر عوام کو کیا ملا ؟۔