دوسرا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: (کوہ نور نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، پہلے میچ جیتنے کے بعد سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے۔ دوسری طرف پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے جبکہ میچ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد افتخار اور فہیم اشرف کی جگہ فخر زمان اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ سری لنکن ٹیم میں گوناتھیکلے، فرنینڈو، جے سوریا، پاکسا، بھانوکا، کپتان شناکا،سنداکن، اوڈانا، ہاسارنگے، راجیتھا، نوان پردیپ شامل ہیں۔ گرین شرٹس کی ٹیم میں فخرزمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، عمر اکمل، سرفراز احمد، آصف علی، عماد وسیم، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد عامر، محمد حسنین شامل ہیں۔