وزیراعظم سے چاروں گورنرز کی ملاقات، گورنر ہاؤسز کے اخراجات کم کرنے پر غور

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، گورنر پنجاب چودھری سرور، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل شامل تھے۔ ملاقات میں معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا تمام گورنر ہاوسز کے لیے ایک مہینے کے اندر بزنس پلان ترتیب دیں، گورنر ہائوسزکو حکومتی آمدن میں ضافہ کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔