چھ جنگلی ہاتھی ایک دوسرے کو بچاتے ’’جہنم کی کھائی‘‘ میں گر گئے

بنکاک: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے ناکھون راچا سیما کے کھاؤیائی نیشنل پارک میں روک نامی آبشار کی بلندی اڑھائی سو فٹ سے زائد ہے جسے جہنم کی کھائی بھی کہا جاتا ہے۔ گزشتہ روز8 ہاتھی یہاں سے گزر رہے تھے کہ پھسل گئے اور ایک دوسرے کو بچانے کی کوش میں 3 سالہ بچے سمیت 6 ہاتھی کھائی میں گر گئے، باقی 2 کو ریسکیو کرنے کی کوشش جاری ہے۔