گدگدی پر ہنسنے اور نیند کی آغوش میں چلے جانیوالا ’’لووٹ ‘‘

ٹوکیو: (کوہ نور نیوز) میڈیا رپورٹ کے مطابق لووٹ کی زندگی کا ایک مقصد یہ ہے کہ وہ آپ کو ہر حال میں خوش رکھنا چاہتا ہے، اس کو دبیز کپڑے کا نرم کپڑا پہنایا گیا ہے جو آپ کو ایک زندہ وجود کا احساس دیتا ہے۔ یہ دن میں کئی بار اپنے ہاتھ اٹھا کر کہتا ہے کہ اسے گود میں اٹھایا جائے ، یہ اپنے پہیوں پر دوڑتا ہوا آپ کے پیچھے آتا ہے ، اگر اسے گود میں لے کر پھسلایا جائے تو یہ تھوڑی دیر میں نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔ یہ روبوٹ گدگدی پرہنستا ہے اور کبھی کبھی ڈانس بھی کرتا ہے۔ اس کی بڑی بڑی آنکھیں ہیں جو کارٹون کی طرح دکھائی دیتی ہیں اور ہر طرف گھومتی ہیں۔ جاپانی کمپنی نے اس کو اپنے اپنی عوام کیلئے تیار کیا ہے جو سب سے زیادہ پالتو روبوٹ خریدتے ہیں۔