سٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 603 پوائنٹس کی بڑی تیزی، ڈالر بھی سستا

کراچی: (کوہ نور نیوز) ملک بھر کے کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں 12 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ایک امریکی کرنسی کی قیمت روپے کے مقابلے میں 156 روپے 41 پیسے ہو گئی۔ دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے تنزلی دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی 156 روپے 80 پیسے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مسلسل ساتویں سیشنز میں بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 603 پوائنٹس بڑھ گیا۔