پہلا ٹی ٹونٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: (کوہ نور نیوز) ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ہونے والے ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم آسان حریف نہیں، میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ مہمان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نوجوان پر مشتمل ہے اور یہ ٹیم کچھ کر دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گرین شرٹس کی ٹیم احمد شہزاد، بابر اعظم، عمر اکمل، سرفراز احمد، آصف علی، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد عامر اور محمد حسنین شامل ہیں۔ سری لنکن ٹیم میں گوناتھیکلے، فرنینڈو، جے سوریا، راجے پکسے، بھانوکا، کپتان شناکا،سنداکن، اوڈانا، ہاسارنگے، راجیتھا، نوان پردیپ شامل ہیں۔