ملتان: حضرت بہاؤالدین زکریا کا عرس، وزیراعلی پنجاب نے مزار کو غسل دیا

ملتان: (کوہ نور نیوز) ملتان میں حضرت بہاؤالدین زکریا کے 780 ویں عرس کی تقریبا ت کا آغاز ہوگیا۔ عرس کی تقریبات کا آغاز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزار کو عرق گلاب سے غسل کر کے کیا۔ اس موقع پر ایم این اے عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر دعا بھی کرائی۔ حضرت بہاؤالدین زکریا کے 780 ویں عرس کے سلسلے میں ملک بھر زائرین کی آمد جاری ہے، عرس کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی۔