دی راک فلمی دنیا سے اکتاگئے ،ریسلنگ میں واپس آ گئے

نیویارک: (کوہ نور نیوز) میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور ریسلر اور ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں واپسی کا اعلان کیا ہے اور آج ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورس میں سمیک ڈاؤن کی 20 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کرینگے۔ 47 سالہ دی راک آخری مرتبہ اپریل 2016 میں ریسل مینیا 32 میں ایکشن میں دکھائی دئیے تھے۔ انہوں نے اگست میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے اداکار کا اعزاز حاصل کیا تھا