افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے: شاہ محمود قریشی

ملتان: (کوہ نور نیوز) ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ آج افغان طالبان کی سینئر قیادت سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اہم باتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگی حالات کے خاتمے کیلئے پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، ہمیں ماضی کو دفنا کر مستقبل کا سوچنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان بھی ہمیشہ مذاکرات کی بات کرتے آئے ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی امن کا واحد راستہ ہے۔ 40 سال سے افغان مہاجرین بھائیوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔