لیور پول کے ہاتھوں سالزبرگ کو شکست، سوآریز نے بارسلونا کو فتح دلا دی

اینفیلڈ: (کوہ نور نیوز) فٹبال چیمپئنز لیگ میں لیور پول نے سپر سٹار محمد صلاح کے شاندار دو گولز کی بدولت سالزبرگ کو چار تین کی شکست سے دوچار کر دیا، سوآریز کے سٹائلش گولز نے بارسلونا کو فتح دلا دی، سپر سٹار لیونل میسی کامیاب نہ ہو سکے۔ اینفیلڈ میں چیمپئنز لیگ گروپ ای کا بڑا مقابلہ ہوا، لیور پول نے ریڈبُل سالز برگ کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا، 9 ویں منٹ پہلا گول کر دکھایا۔ مایہ ناز محمد صلاح کے دو گولز سے چار تین کی فتح ریڈ برگیڈ کے نام رہی۔ دوسرے میچ میں بارسلونا کا انٹر میلان سے جوڑ پڑا، دوسرے ہی منٹ انٹرمیلان کی برتری نے میچ سنسنی خیز بنا دیا۔ دوسرے ہاف میں سٹار سے بھری ٹیم بارسا کا شاندار کم بیک، سٹائلش گول سے سکور برابر کیا، پھر آخری منٹس میں دوسری بار بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا۔ دو ایک کی جیت ٹیم کے نام، تجربہ کار لیونل میسی گول کرنے میں ناکام رہے۔