تیز رفتار سائیکل سوار کی ریچھ کے اوپر سے چھلانگ

ٹورنٹو: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈین ریاست برٹش کولمبیا کے شہر ویسلر کے ایک پارک میں موٹرسائیکل جمپ لگانے والے بائیکر کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ اس کا سامنا ایک ریچھ سے ہوجائے گا۔ خوش قسمتی سے بائیکر ریچھ کے اوپر سے نکل گیا۔ ریچھ میاں کو یوں لگا جیسے ان پر حملہ کرنے کیلئے کوئی ہوا میں ان کی جانب آ رہا ہے، ناگہانی آفت سے بچنے کیلئے ریچھ میان موقع سے بھاگ کھڑے ہوئے اور بائیکر بھی کسی خطرے میں آئے بغیر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو گیا۔