کشمیر میں جبری پابندیوں کا 59 واں روز، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند

وادی: (کوہ نور نیوز) مقبوضہ وادی میں جبری پابندیوں کا 59 واں روز ہے، دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے، وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہوگئی۔ بھارتی فوج نے 9 سال کے کم عمر بچوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل 370 کے خاتمے سے اب تک گرفتار افراد کی تعداد 40 ہزار ہوسکتی ہے۔